گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا گیا۔

صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ ، تحصیل وزیر آباد ، علی نگر کے علاقہ کٹھور میں گلی میں نالی کے تنازعہ پر مقتول خاتون یاسمین اور پڑوسن کے درمیان دو ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا جس پر اہل محلہ نے صلاح کرادیاُ

آج پھر کس بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر پڑوسن عطرت بی بی نے اپنے بیٹوں کو آواز دی ۔ اس کے بیٹے محسن بٹ نے یاسمین بی بی کو گولیوں سے چھننی کردیا۔ گولیوں کی آواز سن کر مقتولہ کا بیٹا عثمان باہر آیا اور والدہ کو بچانے کے لےے آگے بڑھا اسے بھی گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

دونوں ماں بیٹا ہسپتال لے جانے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔