کوہاٹ : کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں تین سالوں سے کئی اہم عہدوں پر تقرری نہ ہوسکی

کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں تین سالوں سے کئی اہم عہدوں پر تقرری نہ ہوسکی، کنٹرولر امتحانات اور اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کی عدم موجودگی میں بورڈ معمالات التوا کا شکار ہیں۔

کنٹرولر امتحانات اور اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کی عدم تعیناتی کے چیئرمین کو اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سالانہ امتحانات میں میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیاہے، چار سو امتحانی مراکز میں آڑھائی ہزار سے زائد عملے کی تعیناتی التوا کا شکار ہے۔