نیوزی لینڈ کی “کمزور اور ڈرپوک” وزیراعظم جیکنڈرا آرڈرن کے بعد کینیڈا کے “کمزور اور ڈرپوک” وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

نیوزی لینڈ کی “کمزور اور ڈرپوک” وزیراعظم جیکنڈرا آرڈرن کے بعد کینیڈا کے “کمزور اور ڈرپوک” وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی بلیک میل ہو کر قتل کئے جانے والے مسلمانوں کے پاس پہنچ گئے۔ بھلا ہو ہمارے بہادر وزیراعظم عمران خان کا جو لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوا اور میتوں کے دفنانے تک لاشوں کے ساتھ دھرنے میں نہیں گیا۔

ایسے ہوتے ہیں بہادر وزیراعظم جو ایک بار فیصلہ کر لیتے ہیں تو پھر اُس پر ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں خواں کچھ بھی ہوجائے۔ یہ انگریز ڈرپوک تو ڈر کے مارے سیدھا مردوں کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ اب مُردہ لوگوں سے کون ڈرتا ہے اور لاشوں سے کون بلیک میل ہوتا ہے؟ بے غیرت کہیں کے۔ کچھ سیکھئے ہمارے بہادر وزیراعظم سے۔

اب فرض کریں اسلاموفوبیا پر مبنی دہشت گردی پر جسٹن ٹروڈو پردہ ڈالتے اور کہتے کہ اکا دکا واقعات تو ہر جگہ ہوتے ہیں،مسلمانوں کو کینیڈا میں تمام حقوق دستیاب ہیں یا اسلام دشمنی ملک میں موجود ہی نہیں یا جتنے حقوق یہاں مسلمانوں کو حاصل ہیں،اتنے کہیں حاصل، تو کیا یہ کینیڈا کی خدمت ہوتی؟