مردان:کرنٹ لگنےکے باعث لائن مین شدیدزخمی،ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک :مردان شہیدانوں بازار میں واپڈا لائن مین کرنٹ لگنے کے باعث بجلی کے کھمبے سے نیچے گر گیا۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق کرنٹ لگنے کے باعث 42 سالہ نیازعمر شدید زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمی لائن مین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےایم ایم سی منتقل کردیا ہے۔