محمد نبی افغان قومی ترانہ گاتے ہوئے رو پڑے

افغانستان کے کرکٹ کپتان محمد نبی اسکاٹ لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے آغاز پر اپنے ملک کا قومی ترانہ گاتے ہوئے رو پڑے۔

یہ ورلڈ کپ میں افغانستان کا پہلا میچ تھا۔

طالبان کے آنے کے بعد کہا گیا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں افغان قومی ترانہ اور قومی پرچم نہ ہو۔ تاہم قومی ترانہ بجایا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا۔

میچ کے آغاز میں ہر ملک کا قومی ترانہ بجایا جاتا ہے۔ٹیلی ویژن فوٹیج میں افغان کپتان محمد نبی کو قومی ترانے کے آخری لمحات میں آنسو بہاتے اور پھر آنکھیں پونچھتے ہوئے دیکھا گیا۔

بین الاقوامی کھیلوں میں کچھ کھلاڑی اپنے ملک کا قومی ترانہ گاتے ہوئے جذباتی ہو جاتے ہیں اور رو پڑتے ہیں۔

طالبان ۱۵ اگست کو کابل میں داخل ہوئے اور محل سے افغان قومی پرچم کو ہٹا دیا، جس کے بعد افغانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ طالبان نے ابھی تک قومی ترانے اور پرچم کے بارے میں اپنے سرکاری موقف کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے طالبان کے اقتدار میں آنے سے تقریباً ایک سال قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔