متعدد پولیس اہلکار ٹی ایل پی کارکنوں کے ساتھ تصادم میں زخمی ہوئے،پور تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری

گستاخانہ کارٹونوں پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف احتجاج کرنے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جمع ہونے والے پولیس اور تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے کارکنوں کے مابین اتوار کے روز دن بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں ایک ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈان کے مطابق پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوؤں کی شیلنگ کا استعمال کرنا پڑا ، لیکن وہ وہاں سے نہیں ہٹے۔ احتجاج ابھی بھی ہو رہا ہے اور لوگوں کو کسی ناخوشگوار صورتحال کا خدشہ ہے۔ جھڑپ میں زخمی ہونے والوں میں وارث خان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عبد العزیز بھی شامل ہیں۔

ہفتے کے روز ، مری روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے تاجروں کو پولیس نے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے کاروبار کو اس دن بند رکھیں۔ کنٹینر استعمال کرکے شہر کے داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا۔