عوامی نیشنل پارٹی کے ملگری ڈاکٹران چارسدہ کا ڈی ایچ کیو میں مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کا مطالبہ

ملگری ڈاکٹران چارسدہ کا اجلاس صدر ڈاکٹر کاشف علی خان کے زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں کابینہ کے ممبران نی شرکت کی ۔

اجلاس میں محکمہ صحت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی جلد از جلد عمل میں لائی جائے اور اس میں موجود تمام رکاوٹ دور کئے جائیں ۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ضلع بھر میں ملگری ڈاکٹران کی تنظیم سازی مہم میں تیزی لائی جائیگی اور تحصیل وائز مہم چلائی جائیگی ۔

ملگری ڈاکٹران چارسدہ نے منظور شدہ ٹراما سینٹر پر جلد کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اجلاس میں صدر ڈاکٹر کاشف علی خان نے ملگری ڈاکٹران کی جانب سے چارسدہ جرگہ کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار احمد کو ایف سی پی ایس پاس کرنے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر افتخار اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے چارسدہ کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔

اجلاس میں سانحہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شہدا کی بلند درجات کے لئے دعا کی گئی اور اس واقعہ کو حکومت کی نا اہلی قرار دی ۔