شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق

خیبر پحتونحوا شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ۔

عینی شاہدین کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی کے ھالف مون ھوٹل سے تقریباً 200 میٹر آگے نامعلوم افراد نے 4 افراد کو گولیاں مارکر شھید کردیا گیا- قتل شدہ افراد میں سے تین کا تعلق پنجاب سے ھے جو مزدوری کے لئے آئے تھےاور ایک کا تعلق خوشلی وزیر سے بتایا جاتا ھے۔

پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) سے منسلک فضل خان ایڈووکیٹ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوۓ بتایا کہ ریاستی
اداروں کی طرف سےکلیئر وزیرستان میں بیگناہ انسانوں کو مارنے کے پیچھے کونسا پلان ھے۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کے بارے میں پحتون نامہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں ایک مقامی اور 3 غیر مقامی ہیں۔

جاں بحق افراد کا تعلق ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور گوجرانولہ سے ہے، شفیع اللہ گنڈاپور۔

گنڈاپور نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

ہسپتال ذریعے کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال لائی گئی ہے۔