سنجے دت کی نئی فلم میں افغانستان میں خودکش حملوں کی منظرکشی کی گئ ہے

معروف بھارتی فلمی اداکار سنجے دت نے اپنی نئی فلم تورباز میں کیمپوں میں رہنے والے افغان مہاجر بچوں کی زندگیوں کی تصویر کشی کی ہے۔

وہ اس فلم میں ایک آرمی آفیسر کی حیثیت سے دکھائی دینگے جو افغان بچوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور انھیں کرکٹ کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

وہ پناہ گزینوں کے کیمپ میں نہ صرف ایک افسر کی حیثیت سے ، بلکہ ایک کرکٹ انسٹرکٹر کی حیثیت سے بھی کام کرتا ہے۔

یہ فلم میں زیادہ تر افغانستان میں شوٹ کیا گیا ہے۔ راہول دیو نے ایک دہشت گرد رہنما کی حیثیت سے کردار نبھایا ہے اور وہ مہاجر بچوں کو خودکش حملوں کے لئے اکسانے کی کوشش کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ۱۱ دسمبر کو صرف نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔