دو سو سے زائد خاندانوں، یتیم اور نادار بچوں میں تحائف کپڑے اور گھریلو ضروریات کی اشیا تقسیم کی

پشاور: فلاحی ادارے ہیلپنگ ہنیڈز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پشاور چمکنی کے دو سو سے زائد خاندانوں،یتیم اور غریب بچوں میں تحائف تقسیم کر نے کے لئے تقریب منقعد کی۔
تقریب کا انعقاد پشاور یونیورسٹی کے پیوٹا ہال کیا گیا۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر خالد وقاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور عمران خان صدر پیوٹا ڈاکٹر فضل ناصر ریجنل مینیجر آمین اللہ۔
پشاور یونیورسٹی سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابرار، طلباء، یتیم اور نادار بچوں کے والدین سمیت دیگر معززین نے پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر خالد وقاص، ڈاکٹر ابرار، ہیلپنگ ہینڈ کے مینجر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران خان نے خواتین اور
بچوں کو تحائف میں کپڑے، جوتے، کھلونے اور دیگر چیزیں دی کئیں جبکہ خواتین کو کپڑے، رضائیاں، کمبل، جوتے، سویٹرز اور ضرورت کی چیزیں تحفوں کیں دی گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈٰشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ فلاحی ادارے حکومت کے شانہ بہ شانہ کام کر رہی ہیں اور جہاں لوگ مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں تو ہیلپنگ ہینڈ جیسے ادارے سامنے آکر لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے چمکنی کے غریب، نادارلوگوں اور یتیم بچوّں لئے تحائف کی تقسیم کا انعقاد قابل ستائش ہے۔

تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی ہیلپنگ ہینڈ مایوس، غریب، نادار اور مشکلات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی امید ہے۔ انھوں نے کہا غریب، نادار خواتین اور یتیم بچوں کی فلاح کے لئے اس طرح کے پروگرامز میں ہمارا تعاون جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہیلپ ہینڈ کے مشکور ہے جس نے ان غریب، نادارخواتین اور نادار بچوں کے لئے تحفے بھیجے اور ان کے مشکلات میں کمی کی۔
پیوٹا کے صدر ڈاکٹر فضل ناصر نے ہیلپنگ کا شکریہ ادا کیا اور ہیلپنگ ہینڈ کے کام کو سراہا اور یونیورسٹی اساتذہ پیوٹا کی طرف سے انسانیت کی خدمت کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیلپینگ ہینڈ کے ریجنل مینیجر آمین اللہ نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان یہ یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ہیلپنگ ہینڈ ضرورتمند لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھی گی۔