جو بنده چپڑاسی بنے کے لائق نہ تھا؛ نئے پاکستان میں عمران کی محنت سے وزیر داخلہ بن گیا

شیخ رشید کو پاکستان کا وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا

وزیر اعظم عمران خان نے ۱۱ دسمبر کو اپنی وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے شیخ رشید کو وزیر داخلہ مقرر کیا اور وزارت ریلوے اعظم سواتی کے حوالے کردی۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق ، وزیر اعظم نے جمعہ کے روز ان تبدیلیوں کا اعلان کیا۔

نئی تبدیلی کے تحت سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو منشیات کنٹرول کی وزارت اور عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

حافظ شیخ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے مالی امور کے طور پر کام کرتےآرہئے ہے۔

یاد رہے کہ تین سال سے بھی کم عرصے میں یہ چوتھا موقع ہے جب وزیر اعظم نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے۔

نئی کابینہ میں ردوبدل اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے چند دن بعد ہوا ہے کہ وزیر اعظم کے غیر منتخب نجی مشیر حکومتی کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے ہیں۔