جنسی ہراسانی، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کا پھر سے احتجاج

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے ملازم کی جانب سے طالبہ کو مبینہ جنسی ہراسانی کی کوشش کے خلاف آج بھی بھر پور احتجاج جاری ، طالبات کا کہنا ہے کہ چھ دن دن ہوئے ہے ابھی تک کو پیش رفت نہیں ہوئی۔ اگر ہوئی بھی ہے تو وہ سب سٹوٹنسں کے سامنے لائے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ وی سی خود باہر آئے اور سٹوڈنٹس سے بات کرئے اور اس معاملے کے حوالے سے ۔ سخت سردی کے باوجود طلبہ و طالبات یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھر پور احتجاج کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ طالبہ نے یونیورسٹی کی جانب سے قائم کمیٹی کے سامنے تحریری شکایت کروا دی ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ پڑتال کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے یہ بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔