بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) محمد قاسم نے بتایا کہ منگل کو بلوچستان کے خاران ضلع میں ایک دھماکے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے، جن میں چار کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار شدید زخمی مریضوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ دیگر نو کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا۔

قاسم نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔