اپر کوہستان: برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی بس میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے 10 مسافر جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4 غیر ملکی بھی شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی تعمیراتی کارکنوں کی بس لیبر کو اپنے اپنے مقام پر منتقل کرنے جارہی تھی کہ اچانک گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا ۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 غیر ملکی ،2 ایف سی اہلکار ، ایک ڈرائیور اور ایک مزدور شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ صوبائی حکومت ایئر ایمبولینس بھی طلب کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے دھماکہ پر پہنچ گیا ہے اور دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔