اپرکوہستان: آرا مشین میں آگ لگ گئی،قیمتی لکڑیاں جل کر خاکستر

ویب ڈیسک(اپرکوہستان) آج اپر کوہستان کے علاقے کمیلہ بازار میں آرا مشین میں آگ لگ گئی جس کے باعث آرا مشین میں دیار اور باقی بہت سے قیمتی لکڑیاں موجود تھی جو آگ سے جل کر راکھ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ جگہ فائیر وہیکل واٹر باوزر اور ایمبولنس روانہ کر دی گئیں تھیں۔متعلقہ جگہ پہنچ کر ریسکیورز نے فائیر فائیٹنگ شروع کی اور چار گھنٹے کی مسلسل اور سخت آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیو1122 کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس، ٹی ایم اے اور مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔